سماجی: تہران میں اس ہفتے کی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی اقتداء میں تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کی تقریب کا آغاز تہران یونیورسٹی میں ایران کے ممتاز قاری سید احمد واقعی کی تلاوت قرآن سے ہو گا۔
اس کے بعد حسب سابق حجت الاسلام کریمی شرعی مسائل کریں گے پھر مداح اہل بیت(ع) محسن اعتمادیان حضرت علی اکبر(ع) کی ولادت کی مناسبت سے حضرت علی اکبر(ع) کے فضائل بیان کریں گے۔
آخر میں آیت اللہ جنتی نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کریں گے۔