حضرت مہدی(عج) موعود(ع) کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا میں عدالت کا قیام ہو گا: ڈاکٹر محمد تیجانی سماوی
سماجی: تیونس کے محقق اور رائٹر ڈاکٹر تیجانی نے کہا امام مہدی(عج) اپنے ظہور کے بعد دنیا میں عدالت قائم کریں گے۔

تیونس کے محقق اور رائٹر علامہ ڈاکٹر محمد تیجانی سماوی (جوان دنوں مہدویت کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لئے ایران میں ہیں) نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام مہدی(عج) کے ظہور سے پہلے حکومت کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا یہ حکومت اسلامی حکومت ہونی چاہیے اور اس حکومت کے تمام کام اسلامی شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں۔
انہوں نے امام مہدی(عج) کے ظہور کا انتظار کرنے والے شخص کو اسلامی شریعت کا پابند ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر تیجانی نے امام مہدی(عج) کی ظاہری خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا امام مہدی(عج) کے متعلق پیغمبر اسلام(ص) نے فرمایا۔
مہدی(عج) مجھ سے اور حضرت فاطمہ(س) کی نسل سے ہو گا۔ اور وہ مشکل و شمائل میں میرے جیسا ہو گا۔
انہوں نے حضرت مہدی(عج) کی حکومت کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حضرت مہدی(عج) اپنے ظہور کے بعد دنیا کو عدل و انصاف سے پر کر دیں گے۔