مساجد: تہران کے مساجد سنٹرز مکتب الذاکرین، امام خمینی(رح) اور فرزانگان میں آج رات نماز مغربین کے بعد جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے آج رات نماز مغربین کے بعد تہران کے مساجد سنٹرز مکتب الذاکرین اہل بیت(ع) امام خمینی(رح)، امام رضا(ع) اور فرزانگان میں جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں باالترتیب حجت الاسلام والمسلمین اعتمادیان، حجت الاسلام والمسلمین خسروشاہی، حجت الاسلام والمسلمین جازاری اور حجت الاسلام والمسلمین موسوی بجنوردی خطاب کریں گے۔