سماجی: گزشتہ روز شہر میاندوآب میں قرآن اور ولایت کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام مہدی(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گزشتہ روز میاندوآب میں قرآن و ولایت کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔
اس سیمینار کا اہتمام ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی شہر میاندوآب کے امام جمعہ کے دفتر اور جامعہ القرآن نے باہمی تعاون سے کیا تھا۔
تبریز یونیورسٹی کے پروفیسر حجت الاسلام قدوس اس سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے میں ثقافت مہدویت کی ترویج کی اشد ضرورت ہے اور ثقافت مہدویت کی ترویج معاشرے کی ترقی اور پیشرفت کی موجب ہے۔