بین الاقوامی: جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں مقیم ایرانیوں نے جشن کی باوقار تقریب کا اہتمام کیا جشن کی اس تقریب میں حجت الاسلام والمسلمین اس شہری نے خطاب کیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین ری شہری نے جشن کی اس تقریب غیبت قائم آل محمد(عج) میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطاب کیا۔
یاد رہے کہ جشن کی اس تقریب میں جمہوریہ آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ "اجاق نژاد" ایرانی کلچرل سنٹر کے انچارج "ابراہیم نوری" باکو میں ایرانی سفیر کے معاون نعمتی ایران کے سفارت کاروں اور اہل بیت(ع) سے محبت کرنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔